17 اپریل 2010 - 19:30

عرب سیٹ نے العالم ٹی وی چینل کے پروگرام پر ایک بار پھر پابند عائد کردی ہے ۔

العالم کی رپورٹ کےمطابق عرب سیٹ ، ‎سیٹ لائٹ نےعلاقائی اورعالمی حقائق سے پردہ اٹھانے والے ٹی وی چینلوں پر سنسر کی پالیسی کے تحت سعودی عرب اورمصر کی حکومتوں کےدباؤ میں آکر العالم ٹی وی کے پروگرام دکھانا بند کردیاہے ۔عرب وزرائے اطلاعات نےعرب چینلوں پرنگرانی اور ان پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے لئے علاقائی دفتر قائم کرنے کے بارےميں سعودی عرب اورمصر کی تجویزکا جائزہ لینے کےلئے اتوار کوقاہرہ میں ایک اجلاس بلایاتھا ۔سعودی عرب اورمصر کی سیٹ لائٹ کمپنی عرب سیٹ اورنائل سیٹ نے کچہ دنوں پہلے ایک غیرقانونی اقدام کے تحت العالم کی نشریات پر پابندی عائد کردی تھی جسے حکام کی کوششوں سے عرب سیٹ نے دوبارہ دکھانا شروع کردیاتھالیکن مصری حکام کے فرمان کے تحت نائل سیٹ نے العالم کی نشریات پر پابندی ختم نہيں کی ۔